Mohsin Naqvi نے Mina میں اپنے سعودی ہم منصب Abdulaziz bin Saud Al Saud سے ملاقات کی جس میں پاک سعودیہ دوطرفہ تعلقات، داخلی سکیورٹی اور خطے کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
کراچی میں آج موسم گرم اور مرطوب، تیز ہواؤں کا بھی امکان
ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان سکیورٹی تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا جبکہ فیڈرل کانسٹیبلری اسپیشل ڈپلومیٹک پروٹیکشن یونٹ کے 200 اہلکاروں کو سعودی عرب میں تربیت دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔
اس موقع پر سعودی وزارتِ داخلہ کا ایک اعلیٰ سطحی وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا تاکہ دوطرفہ تعاون کے مختلف پہلوؤں پر پیش رفت کو حتمی شکل دی جا سکے۔
وفاقی وزیرِداخلہ محسن نقوی نے حج کے دوران سعودی حکومت کی جانب سے کیے گئے بہترین انتظامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ حجاج کرام کی سہولت اور سکیورٹی کے لیے غیر معمولی اقدامات کیے گئے ہیں۔
ملاقات میں خطے کی تازہ ترین صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی جبکہ سعودی وزیرِداخلہ نے کشیدگی میں کمی کے لیے پاکستان کے مثبت اور تعمیری کردار کو سراہا۔
