Javed Alam Odho نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر شہدائے سندھ پولیس کے گھروں کا دورہ کیا اور شہداء کے اہل خانہ سے ملاقات کرکے ان کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
منیٰ میں محسن نقوی کی سعودی وزیرِداخلہ سے ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق
دورے کے دوران اے آئی جی ویلفیئر سندھ، ایس ایس پی ساؤتھ اور ایس ایس پی ٹریفک سینٹرل بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔
آئی جی سندھ نے کراچی کے علاقے نیوٹاؤن میں شہید انسپکٹر اکبر علی (ٹریفک سینٹرل کراچی) جبکہ بعد ازاں ریلوے کالونی ساؤتھ میں شہید کانسٹیبل عبدالرحمان کے گھر جا کر اہل خانہ سے تعزیت کی۔
جاوید عالم اوڈھو نے شہداء کے بچوں پر شفقت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں تحائف دیے اور شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے دعا و فاتحہ خوانی بھی کی۔
اس موقع پر آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ عید قرباں کے موقع پر وہ شہداء کی عظیم قربانیوں اور ان کے ورثاء کے صبر و استقامت کو سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ پولیس اپنے شہداء اور ان کے خاندانوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گی۔
انہوں نے شہداء کے لواحقین کو ہر ممکن تعاون، فلاحی اقدامات اور مکمل سرپرستی کی یقین دہانی بھی کرائی۔

