ڈکیتی مزاحمت کیس میں ملزم کو 14 سال قید، عدالت کا فیصلہ

انویسٹی گیشن ڈسٹرکٹ کیماڑی (ساؤتھ زون) کی مؤثر پیروی کے نتیجے میں ڈکیتی مزاحمت کے دوران دو نوجوانوں کو فائرنگ کرکے زخمی کرنے کے کیس میں ملزم کو 14 سال قید بامشقت اور 30 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی گئی۔
سیکیورٹی اداروں میں جدید اصلاحات، “سیکیورٹی ٹریننگ ہینڈ بک” کا اجرا

ایس ایس پی انویسٹی گیشن کیماڑی مسرور احمد جتوئی کے مطابق واقعہ 2024 میں اتحاد ٹاؤن کے علاقے میں ایک کیبل شاپ پر ڈکیتی کے دوران پیش آیا تھا، جہاں مزاحمت پر ملزمان نے سید محمد احمد اور طیب کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا تھا۔

واقعے کا مقدمہ نمبر 537/2024 دفعہ 392/394/34 تعزیرات پاکستان کے تحت نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا تھا۔ بعد ازاں تفتیشی ٹیم نے جدید خطوط پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم اسد اللہ ولد مزمل خان کو گرفتار کیا۔

پولیس کے مطابق مضبوط تفتیش اور عدالت میں مؤثر پیروی کے نتیجے میں جرم ثابت ہونے پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج (ADJ-XII ویسٹ) نے ملزم کو سزا سنائی۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن مسرور احمد جتوئی نے کہا کہ کیماڑی پولیس جرائم کے مقدمات کی مؤثر تفتیش اور قانونی تقاضوں کے مطابق پیروی کو یقینی بنا رہی ہے تاکہ متاثرہ شہریوں کو انصاف فراہم کیا جا سکے۔

convitionScreenshot 2026 05 25 141701

One thought on “ڈکیتی مزاحمت کیس میں ملزم کو 14 سال قید، عدالت کا فیصلہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!