سندھ پولیس اور لیگل ایڈ سوسائٹی کے درمیان خواتین و بچوں کے تحفظ کیلئے اہم معاہدہ، مفاہمتی یادداشت پر دستخط

آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو کی ہدایات پر سندھ پولیس اور لیگل ایڈ سوسائٹی کے درمیان خواتین، بچوں اور معاشرے کے کمزور طبقات کے حقوق کے تحفظ کے لیے مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کر دیے گئے۔
برطانوی ڈپٹی ہائی کمیشن وفد کی علامہ راشد محمود سومرو سے ملاقات

یہ تقریب سینٹرل پولیس آفس کراچی کے ڈاکٹر محمد علی شاہ آڈیٹوریم میں منعقد ہوئی، جہاں سندھ پولیس کی نمائندگی ڈی آئی جی کرائم اینڈ انویسٹی گیشنز عامر فاروقی نے کی جبکہ لیگل ایڈ سوسائٹی کی سی ای او حیاامان زاہد نے معاہدے پر دستخط کیے۔

تقریب میں ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن، ڈی آئی جیز ٹریننگ، اے آئی جی جینڈر کرائم اینڈ ہیومن رائٹس، مختلف اضلاع کے ایس ایس پیز انویسٹی گیشن اور دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔

معاہدے کے تحت دونوں ادارے صنفی بنیاد پر تشدد (GBV)، ریپ اور دیگر حساس جرائم کی تفتیش کو بہتر بنانے، پولیس رسپانس کو مؤثر بنانے اور انصاف تک رسائی آسان بنانے کے لیے باہمی تعاون کریں گے۔

لیگل ایڈ سوسائٹی سندھ پولیس کے لیے خصوصی تربیتی ماڈیولز تیار کرے گی جن میں اینٹی ریپ ایکٹ 2021 سمیت متعلقہ قوانین کے مطابق تفتیشی معیار کو بہتر بنانے پر توجہ دی جائے گی۔

معاہدے کے مطابق تفتیشی افسران، ایس ایچ اوز اور متعلقہ عملے کو جنسی تشدد کے مقدمات میں متاثرہ افراد سے مؤثر انٹرویو، حساس رویے اور پیشہ ورانہ تفتیشی تکنیکوں کی تربیت دی جائے گی۔

مزید یہ کہ SSOIUs اور دیگر متعلقہ یونٹس کے لیے باقاعدہ ٹریننگ سیشنز، ڈیٹا مینجمنٹ اور SOPs کے نفاذ میں بھی تعاون کیا جائے گا۔

لیگل ایڈ سوسائٹی مقدمات کے ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیے میں تکنیکی معاونت فراہم کرے گی جبکہ PSRMS میں SGBV انڈیکیٹرز شامل کیے جائیں گے تاکہ سزا اور پراسیکیوشن کے نظام کو بہتر بنایا جا سکے۔

سندھ پولیس نے اس اقدام کو جدید پولیسنگ اور حساس مقدمات میں اصلاحات کی طرف ایک اہم قدم قرار دیا ہے۔

WhatsApp Image 2026 05 25 at 4.56.03 PM WhatsApp Image 2026 05 25 at 4.56.04 PM 1 WhatsApp Image 2026 05 25 at 4.56.04 PM

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!