جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ Maulana Fazlur Rehman کی اپیل پر سندھ بھر میں مہنگائی، معاشی بحران اور عوامی مشکلات کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔
بھیم پورہ نشتر روڈ پر گیس کی بندش کے خلاف احتجاج، شہریوں نے ٹائر جلا کر سڑک بلاک کر دی
کراچی سمیت سندھ کے تمام اضلاع میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں عوام، کارکنان اور رہنماؤں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور حکومتی معاشی پالیسیوں کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔
کراچی کے مختلف اضلاع بشمول ملیر، جنوبی، شرقی، غربی، وسطی، کورنگی اور سائٹ ایریا میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔ اسی طرح سندھ کے دیگر اضلاع جیسے لاڑکانہ، سکھر، حیدرآباد، تھرپارکر، بدین، دادو اور دیگر شہروں میں بھی مظاہرے کیے گئے۔
مظاہرین نے پیٹرولیم مصنوعات، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے اور مہنگائی میں مسلسل اضافے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے فوری ریلیف کا مطالبہ کیا۔
جے یو آئی رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ معاشی صورتحال نے عام شہری کی زندگی کو شدید متاثر کیا ہے اور غریب طبقہ بنیادی ضروریات کے حصول میں مشکلات کا شکار ہے۔
رہنماؤں نے کہا کہ حکومت عوامی مشکلات سے لاتعلق ہے اور مہنگائی کے بوجھ نے مزدور، کسان، تاجر اور متوسط طبقے کو بری طرح متاثر کیا ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر پیٹرولیم مصنوعات اور بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کرے، بصورت دیگر احتجاجی تحریک کو مزید وسعت دی جائے گی۔
مظاہرین نے اعلان کیا کہ اگر مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو ملک گیر سطح پر احتجاج کا دائرہ مزید بڑھایا جائے گا۔
