کراچی: ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس کی بڑی کارروائیاں، اسٹریٹ کرمنلز، گٹکا ماوا فروش اور اسلحہ بردار ملزمان گرفتار، اسلحہ و مسروقہ سامان برآمد

کراچی میں District Central Police Karachi نے ایس ایس پی ڈاکٹر محمد عمران خان کی ہدایت پر مختلف تھانوں کی سطح پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیاں کرتے ہوئے متعدد ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

کوکین کیس: انمول عرف پنکی کی سماعت میں اہم پیش رفت، عدالت نے ملزمہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

پولیس کے مطابق کارروائیوں کے دوران گٹکا ماوا فروشوں، اسٹریٹ کرمنلز اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد کو حراست میں لیا گیا، جبکہ اسلحہ، منشیات اور مسروقہ موٹر سائیکلیں بھی برآمد کی گئیں۔

تھانہ سپر مارکیٹ:
پولیس نے دورانِ پٹرولنگ ملزم خالد ولد خداداد کو گرفتار کر کے 10 پڑیاں گٹکا ماوا، مختلف برانڈز اور نقد رقم برآمد کی۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

تھانہ رضویہ:
تین مختلف کارروائیوں میں پولیس نے گٹکا ماوا فروشوں اور اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے متعدد ملزمان کو گرفتار کیا۔ ایک کارروائی میں ملزم یاسر سے جعلی پستول اور چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد ہوئی جو تھانہ رضویہ کے مقدمہ میں کیس پراپرٹی تھی۔
دیگر کارروائیوں میں گٹکا ماوا کے پیکٹس برآمد ہوئے جبکہ کئی ملزمان کے ساتھی موقع سے فرار ہوگئے۔

تھانہ خواجہ اجمیر نگری:
پولیس نے اسلحہ بردار اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف کارروائی میں دو عادی ملزمان کو گرفتار کر کے 30 بور پستول برآمد کر لیے۔ ایک اور کارروائی میں گٹکا ماوا فروش اور غیر قانونی پٹرول فروخت کرنے والے ملزم کو بھی گرفتار کیا گیا۔

تھانہ بلال کالونی:
پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گٹکا ماوا فروش ملزم کو گرفتار کیا جس کے قبضے سے گٹکا ماوا، بیٹل نٹس، نقد رقم اور موبائل فون برآمد ہوا۔

پولیس کے مطابق تمام ملزمان کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں جبکہ مزید تفتیش جاری ہے تاکہ ان کے نیٹ ورکس اور دیگر ساتھیوں کو بھی گرفتار کیا جا سکے۔

2 thoughts on “کراچی: ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس کی بڑی کارروائیاں، اسٹریٹ کرمنلز، گٹکا ماوا فروش اور اسلحہ بردار ملزمان گرفتار، اسلحہ و مسروقہ سامان برآمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!