کراچی: گلستانِ جوہر پولیس کی کارروائی، موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث دو ملزمان گرفتار

کراچی میں District East Police Karachi نے گلستانِ جوہر کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

سی ایم ہاؤس کمپلینٹ سیل میں عوامی شکایات کا سلسلہ جاری، صوبائی وزیر علی حسن زرداری نے شہریوں کے مسائل سن کر فوری احکامات جاری کر دیے

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت راجہ ولد رمضان اور انور ولد محمد اسلم کے ناموں سے ہوئی ہے۔ کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے ایک سرقہ شدہ موٹر سائیکل برآمد کی گئی۔

پولیس حکام نے بتایا کہ برآمد ہونے والی موٹر سائیکل تھانہ رسالہ کے علاقے سے چوری کی گئی تھی، جس کا مقدمہ نمبر 102/26 دفعہ 381-A کے تحت تھانہ رسالہ میں درج ہے۔

ترجمان پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کو ضابطے کے مطابق حراست میں لے کر مزید تفتیش کے لیے اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل (AVLC) کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شہر میں موٹر سائیکل لفٹنگ کے بڑھتے ہوئے واقعات کی روک تھام کے لیے نگرانی اور کارروائیوں کو مزید مؤثر بنایا جا رہا ہے۔

One thought on “کراچی: گلستانِ جوہر پولیس کی کارروائی، موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث دو ملزمان گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!