شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، مطلوب دہشتگرد عمر عرف جان میر سمیت 4 دہشتگرد ہلاک

سکیورٹی فورسز نے North Waziristan کے علاقے سپن وام میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے مطلوب دہشتگرد عمر عرف جان میر سمیت 4 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔

عیدالاضحیٰ تعطیلات میں شدید گرمی کی لہر کا امکان، کراچی سمیت مختلف شہروں میں درجہ حرارت 45 ڈگری تک جانے کی پیشگوئی

سکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی، جس کے دوران دہشتگردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا۔ آپریشن میں ہلاک ہونے والوں میں کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈر عمر عرف جان میر بھی شامل ہے، جو مختلف دہشتگرد کارروائیوں میں مطلوب تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمر عرف جان میر نے سپن وام میں بوبالی مسجد کے اطراف زیر زمین بنکرز، سرنگیں اور بارودی جال بچھا رکھے تھے تاکہ سکیورٹی فورسز کی پیش قدمی روکی جا سکے۔

سکیورٹی حکام کے مطابق ہلاک دہشتگرد عمر عرف جان میر کے سر کی قیمت 30 لاکھ روپے مقرر تھی اور وہ سکیورٹی فورسز اور شہریوں پر ہونے والے متعدد دہشتگرد حملوں کا مبینہ ماسٹر مائنڈ سمجھا جاتا تھا۔

ذرائع کے مطابق آپریشن کے بعد علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائی بھی جاری رکھی گئی تاکہ ممکنہ سہولت کاروں اور دیگر دہشتگرد عناصر کا خاتمہ یقینی بنایا جا سکے۔

One thought on “شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، مطلوب دہشتگرد عمر عرف جان میر سمیت 4 دہشتگرد ہلاک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!