کراچی: ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس کی مختلف کارروائیاں، کار لفٹنگ، ہوائی فائرنگ اور گٹکا مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن، متعدد ملزمان گرفتار

کراچی کے ڈسٹرکٹ سینٹرل ویسٹ زون میں Dr Muhammad Imran Khan کی ہدایت پر پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مختلف کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے کار لفٹر، ہوائی فائرنگ میں ملوث ملزمان اور گٹکا ماوا فروشوں کو گرفتار کر لیا ہے، جبکہ اسلحہ، مسروقہ گاڑی اور ممنوعہ مواد بھی برآمد کیا گیا ہے۔

کراچی کیماڑی میں گٹکا مافیا کے خلاف کارروائی، لاکھوں روپے مالیت کی کھیپ برآمد، ایک ملزم گرفتار

تھانہ تیموریہ:
تھانہ تیموریہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کار لفٹنگ میں ملوث ملزم ظہور احمد ولد منصور احمد کو گرفتار کیا۔ ملزم کے قبضے سے مسروقہ سوزوکی آلٹو برآمد ہوئی جس کا رجسٹریشن نمبر ANH-267 ہے۔ یہ گاڑی مقدمہ نمبر 378/2026 کے تحت تھانہ شارع فیصل میں دفعہ 381-A کے تحت مطلوب تھی۔ گرفتار ملزم کو مزید تفتیش کے لیے AVLC کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

تھانہ رضویہ:
رضویہ پولیس نے ہوائی فائرنگ میں ملوث ملزم عید محمد ولد داد خان کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے ٹی ٹی پستول بمعہ دو راؤنڈز لوڈ میگزین برآمد کیا۔ ملزم کے خلاف دو مقدمات درج کیے گئے ہیں، جن میں سندھ آرمز ایکٹ اور دیگر دفعات شامل ہیں، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا:
پولیس نے گٹکا ماوا فروشی میں ملوث ملزم محمد حنیف عرف سجیلہ ولد محمد ابراہیم کو گرفتار کیا، جس کے قبضے سے 47 پڑیاں گٹکا ماوا اور نقد رقم برآمد ہوئی۔ پولیس کے مطابق ملزم عادی جرائم پیشہ ہے اور اس کے خلاف مختلف تھانوں میں متعدد مقدمات درج ہیں۔

تھانہ سپر مارکیٹ:
اسی طرح تھانہ سپر مارکیٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد ریحان ولد محمد شاہد کو گرفتار کیا، جس کے قبضے سے 35 پڑیاں گٹکا ماوا اور نقد رقم برآمد ہوئی۔ ملزم کے خلاف بھی مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق تمام گرفتار ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے تاکہ ان کے نیٹ ورک اور دیگر ممکنہ ساتھیوں کا سراغ لگایا جا سکے۔

One thought on “کراچی: ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس کی مختلف کارروائیاں، کار لفٹنگ، ہوائی فائرنگ اور گٹکا مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن، متعدد ملزمان گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!