کراچی: چیف آف دی نیول اسٹاف کی زیر صدارت پاک بحریہ کے افسران و جوانوں میں عسکری اعزازات تقسیم

کراچی: پاک بحریہ کے افسران اور جوانوں کو عسکری اعزازات سے نوازنے کی پروقار تقریب بحریہ آڈیٹوریم کراچی میں منعقد ہوئی، جس میں چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

کراچی: آرٹس کونسل میں ندیم سبطین کی سولو پینٹنگ و چارکول آرٹ نمائش کا افتتاح، ثقافتی و ادبی شخصیات کی بھرپور شرکت

تقریب میں افسران و جوانوں کی نمایاں خدمات کے اعتراف میں مختلف عسکری اعزازات تفویض کیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق ستارہ امتیاز (ملٹری) حاصل کرنے والوں میں کموڈور سید ساجد رضا رضوی، کموڈور ناصر محمود، کموڈور جواد ریاض، کموڈور محمد اکرم، کموڈور شفیق الرحمٰن، کموڈور عمران خالد شفیع، کموڈور بلال احمد ثناء، کموڈور ڈاکٹر سید سجاد حیدر زیدی، کموڈور محمد مہتاب خان، کموڈور تیمور نیاز خان، کموڈور حیدر سلمان، کموڈور سید ایلیا حسن، کموڈور محمد عمران نوشیر، کموڈور فرید امین، کموڈور کامران کرسٹی منیر، کموڈور یاسر اکرام، کموڈور مدثر خورشید اور کموڈور عمر فاروق شامل ہیں۔

اسی طرح تمغہ امتیاز (ملٹری) حاصل کرنے والوں میں کمانڈر محمد عمران اکبر، کمانڈر شعیب اسحاق، کمانڈر محمد سہیل اسلم، کمانڈر مزمل حسین، کمانڈر کلیم اللہ، لیفٹیننٹ کمانڈر ماجد خان، لیفٹیننٹ کمانڈر مقسط محمود خان، لیفٹیننٹ کمانڈر خلیق الرحمٰن، لیفٹیننٹ کمانڈر خرم ریاض، لیفٹیننٹ کمانڈر محمد ماجد عدیل اور لیفٹیننٹ کمانڈر نذیر احمد شامل ہیں۔

پاک بحریہ کے سی پی اوز اور سیلرز کو 33 تمغہ خدمت (ملٹری)-I، 82 تمغہ خدمت (ملٹری)-II اور 69 تمغہ خدمت (ملٹری)-III سے نوازا گیا۔ اس کے علاوہ 51 افسران، سی پی اوز/سیلرز اور نیوی سویلینز کو چیف آف دی نیول اسٹاف کی جانب سے ستائشی اسناد بھی دی گئیں۔

تقریب میں مسلح افواج کے سینئر حاضر سروس و ریٹائرڈ افسران اور اہلِ خانہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

One thought on “کراچی: چیف آف دی نیول اسٹاف کی زیر صدارت پاک بحریہ کے افسران و جوانوں میں عسکری اعزازات تقسیم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!