کراچی: ایس بی سی اے کا تعمیراتی پرمٹ سسٹم میں انقلابی ڈیجیٹل اصلاحات کا اعلان، ون ونڈو نظام متعارف

کراچی: سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) نے تعمیراتی پرمٹ سروسز کو مزید شفاف، مؤثر، تیز اور عوام دوست بنانے کے لیے جدید ڈیجیٹل ون ونڈو نظام متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

آئی جی سندھ سے سندھ بار کونسل کے وفد کی ملاقات، قانونی امور اور تعاون پر تبادلہ خیال

تفصیلات کے مطابق نئے نظام کے تحت شہریوں، بلڈرز، آرکیٹیکٹس اور انجینئرز کو آن لائن درخواستوں، ای-پیمنٹ آف چالان، ریئل ٹائم ٹریکنگ، ایس ایم ایس الرٹس، ای-سرٹیفکیشن، ڈیجیٹل اپروولز، سیکیورٹی فیچرز، موبائل ایپ، ای پورٹل، ڈائنامک ویب سائٹ، کورئیر سروسز اور بین المحکمہ رابطہ کاری جیسی جدید سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

ایس بی سی اے کے مطابق مجوزہ طریقہ کار کے تحت رہائشی پلاٹس پر کیٹیگری ون کے کیسز، جن میں 399 مربع گز تک کے رہائشی پلاٹس اور اس سے زائد بنگلوز شامل ہیں، سنگل ونڈو سہولت کے ذریعے 15 دن کے اندر نمٹائے جائیں گے، بشرطیکہ تمام قانونی تقاضے مکمل ہوں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ کیٹیگری ٹو اور کیٹیگری تھری کے تعمیراتی کیسز متعلقہ ڈسٹرکٹ آفس کے ذریعے موجودہ قواعد و ضوابط کے مطابق پراسیس کیے جائیں گے۔

اسی طرح کیٹیگری فور کے تحت پبلک سیل، پبلک یوز اور انڈسٹریل بلڈنگز کے کیسز ون ونڈو سیل کے ذریعے نمٹائے جائیں گے، جبکہ کیٹیگری فائیو میں ٹاؤن پلاننگ اور لینڈ ڈویلپمنٹ کے بڑے منصوبے بھی اسی نظام کے تحت پراسیس ہوں گے۔

ایس بی سی اے حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد تعمیراتی شعبے میں شفافیت، رفتار اور سہولت کو بڑھانا اور شہریوں کو ایک ہی پلیٹ فارم پر تمام خدمات فراہم کرنا ہے۔

One thought on “کراچی: ایس بی سی اے کا تعمیراتی پرمٹ سسٹم میں انقلابی ڈیجیٹل اصلاحات کا اعلان، ون ونڈو نظام متعارف

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!