آئی جی سندھ سے سندھ بار کونسل کے وفد کی ملاقات، قانونی امور اور تعاون پر تبادلہ خیال

کراچی: آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو سے سندھ بار کونسل کے 4 رکنی وفد نے سینٹرل پولیس آفس کراچی میں ملاقات کی۔

کوکین کوئین انمول عرف پنکی کیس، ایس آئی یو کی تفتیش میں مبینہ پولیس نیٹ ورک کی چھان بین

وفد کی قیادت سندھ بار کونسل کے وائس چیئرمین اشتیاق احمد میمن نے کی جبکہ ایاز تنیو، ریاض احمد بھٹی اور ارون پرساد بھی وفد میں شامل تھے۔ ملاقات میں ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز اور اے آئی جی لیگل بھی موجود تھے۔

ملاقات کے دوران شہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی کے طلبہ کے جاری احتجاج، وکلاء برادری کے مسائل، سیکیورٹی صورتحال اور قانونی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی جی سندھ نے اس موقع پر کہا کہ وکلاء برادری انصاف کی فراہمی اور قانون کی بالادستی میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ پولیس وکلاء کے ساتھ مؤثر روابط اور باہمی تعاون کو انتہائی اہمیت دیتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو بروقت اور شفاف انصاف کی فراہمی کے لیے پولیس اور وکلاء کے درمیان مربوط رابطے ناگزیر ہیں، جبکہ قانونی امور میں بہتری اور تفتیشی عمل کو مضبوط بنانے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت جاری رکھی جائے گی۔

وفد نے بھی قانون کی حکمرانی، شہریوں کے تحفظ اور انصاف کی مؤثر فراہمی کے لیے مشترکہ کوششوں کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔

One thought on “آئی جی سندھ سے سندھ بار کونسل کے وفد کی ملاقات، قانونی امور اور تعاون پر تبادلہ خیال

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!