پروٹیکٹیڈ صارفین کی سبسڈی ختم کرنے کی خبریں مسترد، عوام دشمن اقدام ہوگا: امتیاز شیخ

کراچی: سابق وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے پروٹیکٹیڈ بجلی صارفین کے لیے سبسڈی ختم کرنے اور سیپریٹ میٹر اسکیم پر پابندی سے متعلق خبروں پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

آرام باغ میں ہیریٹیج بلڈنگ پر غیر قانونی تعمیرات، 4 افراد گرفتار

انہوں نے کہا کہ 200 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنے والے صارفین سے سبسڈی واپس لینا غریب اور متوسط طبقے کے ساتھ کھلی زیادتی ہوگی۔ ملک میں پہلے ہی مہنگائی، بے روزگاری اور بجلی کے بھاری بل عوام کی مشکلات میں اضافہ کر رہے ہیں، ایسے میں مزید بوجھ ڈالنا عوام دشمن اقدام ہوگا۔

امتیاز شیخ کے مطابق پروٹیکٹیڈ صارفین وہ طبقہ ہے جو محدود آمدن میں اپنے گھریلو اخراجات پورے کرتا ہے، اور اگر ان کی سبسڈی ختم کی گئی تو لاکھوں خاندان شدید مالی بحران کا شکار ہو جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ دیہاڑی دار مزدور، کم آمدن والے ملازمین اور سفید پوش طبقہ پہلے ہی مہنگائی کے دوہرے دباؤ کا شکار ہے، جبکہ سیپریٹ ریزیڈنشل کنکشن پر پابندی سے بجلی کے بل مزید بڑھ جائیں گے۔

امتیاز شیخ نے کہا کہ بجلی کے بلوں میں فکسڈ ٹیکس، سرچارجز اور دیگر اضافی چارجز نے عوام کی زندگی مشکل بنا دی ہے اور ہر ماہ آنے والے بل عام آدمی کے لیے ڈراؤنا خواب بن چکے ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کسی بھی ایسے فیصلے کی حمایت نہیں کرے گی جس سے غریب اور متوسط طبقے پر اضافی بوجھ پڑے۔

انہوں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ پروٹیکٹیڈ صارفین کی سبسڈی برقرار رکھی جائے اور بجلی کے بلوں میں شامل غیر ضروری ٹیکسز ختم کرکے عوام کو فوری ریلیف فراہم کیا جائے۔

One thought on “پروٹیکٹیڈ صارفین کی سبسڈی ختم کرنے کی خبریں مسترد، عوام دشمن اقدام ہوگا: امتیاز شیخ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!