Mohsin Naqvi 24 گھنٹوں کے اندر دوسری مرتبہ تہران کے دورے پر روانہ ہوگئے ہیں جہاں وہ ایران اور امریکا کے درمیان جاری مذاکرات سے متعلق ایرانی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔
بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر بھی آنکھ کی بیماری میں مبتلا، اپیلوں کی پیروی سے معذرت
ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ اپنے دورۂ تہران کے دوران ایرانی حکام کے ساتھ خطے کی مجموعی صورتحال، مشرق وسطیٰ میں کشیدگی اور سفارتی پیش رفت پر تبادلہ خیال کریں گے۔
یاد رہے کہ چند روز قبل بھی Mohsin Naqvi نے ایران کا دورہ کیا تھا جہاں انہوں نے Masoud Pezeshkian، Mohammad Bagher Ghalibaf اور Abbas Araghchi سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کی تھیں۔
سفارتی ذرائع کے مطابق ان ملاقاتوں میں پاک ایران دوطرفہ تعلقات، سرحدی تعاون، خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور ایران امریکا مذاکرات کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی بات چیت ہوئی تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تہران کے دورے کے بعد محسن نقوی سیدھا بلوچستان پہنچے تھے جہاں Shehbaz Sharif اور Asim Munir بھی موجود تھے۔
