مولانا فضل الرحمان کی غلام مرتضیٰ خان جتوئی سے کراچی میں ملاقات، سیاسی و سماجی شخصیات کی بڑی تعداد شریک

جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سابق وفاقی وزیر غلام مرتضیٰ خان جتوئی کی رہائش گاہ پر آمد کی جہاں ان کی اہم ملاقات جاری ہے۔
کمشنر کراچی کی زیر صدارت عیدالاضحیٰ انتظامات اجلاس، آلائشیں سڑکوں پر پھینکنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

ذرائع کے مطابق ملاقات میں سیاسی، مذہبی اور سماجی شخصیات کی بڑی تعداد شریک ہے، جن میں پیر سید راشد شاہ راشدی، سینیٹر صفدر عباسی، مولانا راشد محمود سومرو، حسینی مرزا اور سابق وزیراعلیٰ سندھ لیاقت علی خان جتوئی سمیت متعدد رہنما شامل ہیں۔

اس کے علاوہ انجینئر ضیاء الرحمن، عبدالرزاق عابد لاکھو، محمد اسلم غوری، قاری محمد عثمان، حافظ نصیر احمد، مولانا ناصر محمود سومرو، مولانا محمد غیاث اور دیگر شخصیات بھی ملاقات میں موجود ہیں۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال، آئندہ انتخابات اور ملکی مجموعی حالات پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے، تاہم ملاقات کے حتمی ایجنڈے سے متعلق تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں۔

ملاقات میں جتوئی خاندان کے افراد اور مختلف مذہبی و سیاسی حلقوں سے تعلق رکھنے والے رہنما بھی بڑی تعداد میں شریک ہیں۔

WhatsApp Image 2026 05 16 at 9.37.38 PM WhatsApp Image 2026 05 16 at 9.37.38 PM 1 WhatsApp Image 2026 05 16 at 9.37.38 PM 2 WhatsApp Image 2026 05 16 at 9.37.38 PM 3 WhatsApp Image 2026 05 16 at 9.37.39 PM

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!