ملیر کینٹ چیک پوسٹ نمبر 5 کے قریب ایک عمارت میں آتشزدگی کی اطلاع موصول ہوئی ہے، جس پر ریسکیو 1122 سندھ فوری طور پر حرکت میں آگیا۔
صرافہ بازار کراچی میں چھاپے کے دوران واقعے کا ڈی جی ایف آئی اے کا نوٹس، 48 گھنٹوں میں رپورٹ طلب
ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول کو اطلاع ملتے ہی فائر اینڈ ریسکیو ٹیمیں ایمبولینس اور فائر بریگیڈ گاڑیوں کے ساتھ جائے وقوعہ کی جانب روانہ کردی گئیں۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آگ پر قابو پانے کے لیے آپریشن جاری ہے اور ٹیمیں صورتحال پر قابو پانے کی بھرپور کوشش کر رہی ہیں۔
مزید تفصیلات آگ پر مکمل کنٹرول کے بعد سامنے آئیں گی۔
