ایرانی اداکارہ مندانا کریمی کا 16 سال بعد بھارت چھوڑنے کا اعلان

بھارتی ریئلٹی شو Bigg Boss سے شہرت حاصل کرنے والی ایرانی نژاد اداکارہ Mandana Karimi نے 16 سال بعد بھارت چھوڑنے کا اعلان کردیا۔
روس یوکرین جنگ بندی ختم، حملوں میں شدت؛ 27 افراد ہلاک، متعدد زخمی

میڈیا رپورٹس کے مطابق مندانا کریمی نے 18 برس کی عمر میں ایران چھوڑا تھا اور اداکاری کے میدان میں اپنی قسمت آزمانے کے لیے بھارت منتقل ہوئی تھیں۔ انہوں نے بالی وڈ اور بھارتی ٹی وی انڈسٹری میں مختلف پراجیکٹس میں کام کیا اور خاص طور پر بگ باس سیزن 9 میں شرکت کے بعد انہیں نمایاں شہرت حاصل ہوئی۔

حال ہی میں انسٹاگرام پر سوال و جواب کے ایک سیشن کے دوران ایک مداح نے اداکارہ سے ممبئی چھوڑنے سے متعلق سوال کیا، جس پر مندانا کریمی نے جذباتی انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کبھی تصور بھی نہیں کیا تھا کہ وہ بھارت کو اس انداز میں الوداع کہیں گی۔

اداکارہ نے کہا، “یہ فیصلہ یقیناً میرے لیے مشکل ہے، لیکن تقریباً 16 سال بھارت میں گزارنے کے بعد اب میں یہاں سے جا رہی ہوں۔ اب زندگی میں سب کچھ نیا ہوگا اور یہ ایک نئی شروعات ہوگی۔”

رپورٹس کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان حالیہ کشیدگی اور خطے کی بدلتی صورتحال کے بعد اداکارہ نے یہ فیصلہ کیا ہے، تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ وہ بھارت چھوڑنے کے بعد کس ملک منتقل ہوں گی۔

مندانا کریمی کے اس اعلان کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے مداحوں کی جانب سے مختلف ردعمل سامنے آرہے ہیں، جہاں کئی صارفین نے ان کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

2 thoughts on “ایرانی اداکارہ مندانا کریمی کا 16 سال بعد بھارت چھوڑنے کا اعلان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!