مکرمہ میں موجود 77 ہزار 821 سرکاری پاکستانی عازمین حج نماز جمعہ کی ادائیگی کی تیاریوں میں مصروف ہیں، جبکہ مدینہ منورہ میں بھی ہزاروں عازمین عبادات اور روحانی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔
عیدِ قرباں: عوام دوست مویشی منڈی میں خریداروں کا رش، سودے تیز، بیوپاری خوش
حج حکام کے مطابق 6 ہزار 931 سرکاری عازمین حج Masjid an-Nabawi میں نماز جمعہ ادا کریں گے، جبکہ پرائیویٹ حج اسکیم کے 23 ہزار 735 عازمین بھی نماز جمعہ کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔
پاکستان حج مشن کے مطابق عازمین کو حرمین شریفین آمد و رفت کے لیے خصوصی ٹرانسپورٹ سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، جس کے تحت 400 بسیں مختص کی گئی ہیں تاکہ عازمین کو بروقت اور محفوظ سفری سہولت میسر آ سکے۔
حکام کا کہنا ہے کہ حج سیزن کے دوران صرف عازمین حج کو ہی حرمین شریفین میں داخلے کی اجازت دی جا رہی ہے، جبکہ سکیورٹی اور انتظامی امور کو مؤثر بنانے کے لیے خصوصی اقدامات جاری ہیں۔
پاکستان حج مشن نے عازمین کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے ہمراہ نسک کارڈ، چھتری، جائے نماز اور پانی کی بوتل ضرور رکھیں تاکہ شدید گرمی اور رش کے دوران کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
عازمین حج نے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی حج مشن کی جانب سے رہنمائی اور سہولیات کی فراہمی قابلِ ستائش ہے۔
