آذربائیجان کی پاکستان کیلئے غیر متزلزل حمایت قابلِ تحسین ہے، عبدالعلیم خان

وفاقی وزیر مواصلات اور استحکام پاکستان پارٹی کے صدر Abdul Aleem Khan نے کہا ہے کہ اسلام آباد اور باکو کے درمیان تعلقات روز بروز مضبوط ہو رہے ہیں، جبکہ معرکۂ حق میں آذربائیجان کی پاکستان کے لیے غیر متزلزل حمایت قابلِ تحسین ہے۔
نئے بجٹ میں 400 ارب روپے سے زائد ٹیکس اقدامات کی تجویز، آئی ایم ایف نے سخت مالی نظم و ضبط کا مطالبہ کردیا

آذربائیجان کے 108 ویں قومی دن کی تقریب سے بطور مہمانِ خصوصی خطاب کرتے ہوئے عبدالعلیم خان نے پاکستان کی جانب سے خیر سگالی اور مبارکباد کا پیغام دیا۔ انہوں نے کہا کہ آذربائیجان مسلم دنیا میں پہلے پارلیمانی جمہوریہ ملک ہونے کا اعزاز رکھتا ہے اور اس کی تاریخی جدوجہد اور جدید ترقی دنیا کے لیے مثال ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ 1991 میں آذربائیجان کی آزادی کے بعد پاکستان اور آذربائیجان کے تعلقات کو نئی جہت ملی، اور دونوں ممالک اب اکیسویں صدی کے چیلنجز کا مشترکہ طور پر مقابلہ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔

عبدالعلیم خان نے کہا کہ پاکستانی عوام مشکل وقت میں آذربائیجان کی سفارتی، سیاسی اور اخلاقی حمایت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور اس تعاون کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے آذربائیجان کے صدر Ilham Aliyev کے وژن کو بھی سراہا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان ٹریڈ اور ٹرانزٹ معاہدے خطے کی ترقی کے لیے انتہائی اہم ہیں، جبکہ زمینی رابطوں کے فروغ سے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون مزید مستحکم ہوگا۔

وفاقی وزیر کے مطابق گزشتہ برس 90 ہزار سے زائد پاکستانی شہریوں نے آذربائیجان کا دورہ کیا، جو دونوں ممالک کے عوامی تعلقات میں اضافے کا ثبوت ہے۔

تقریب میں آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف نے چیئرمین سینیٹ Yousaf Raza Gillani اور عبدالعلیم خان کا خیر مقدم کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ، اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان، وفاقی وزرا Musadik Malik، Azam Nazeer Tarar، شزہ فاطمہ، Farooq Sattar، سینئر وزیر پنجاب Marriyum Aurangzeb سمیت اہم شخصیات اور مسلم ممالک کے سفیروں نے شرکت کی۔

One thought on “آذربائیجان کی پاکستان کیلئے غیر متزلزل حمایت قابلِ تحسین ہے، عبدالعلیم خان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!