رواں سال پاکستانی عازمین حج قربانی پر 9 ارب 54 کروڑ روپے سے زائد خرچ کریں گے

حج 2026 کے موقع پر پاکستانی عازمین کی جانب سے قربانی کے اخراجات کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں، جن کے مطابق رواں برس مجموعی طور پر قربانی پر تقریباً 9 ارب 54 کروڑ 83 لاکھ روپے خرچ کیے جائیں گے۔
بارکھان میں سکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن، 7 دہشت گرد ہلاک، 5 اہلکار شہید

دستاویزات کے مطابق یہ رقم سعودی کرنسی میں تقریباً 12 کروڑ 9 لاکھ 31 ہزار ریال بنتی ہے، جبکہ ہر پاکستانی عازم حج کے لیے قربانی کے اخراجات 720 سعودی ریال مقرر کیے گئے ہیں۔ پاکستانی کرنسی میں یہ رقم تقریباً 53 ہزار روپے فی حاجی بنتی ہے۔

رواں سال مجموعی طور پر ایک لاکھ 79 ہزار 210 پاکستانی عازمین فریضہ حج ادا کریں گے اور ہر عازم کم از کم ایک جانور کی قربانی کرے گا۔

سرکاری حج اسکیم کے تحت ایک لاکھ 19 ہزار 210 عازمین حج شامل ہوں گے، جن کی قربانی کے اخراجات تقریباً 6 ارب 34 کروڑ 19 لاکھ 72 ہزار روپے ہوں گے۔

دوسری جانب نجی حج اسکیم کے تحت 60 ہزار عازمین حج قربانی کی مد میں 4 کروڑ 32 لاکھ سعودی ریال خرچ کریں گے، جو پاکستانی کرنسی میں تقریباً 3 ارب 19 کروڑ 20 لاکھ روپے بنتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق قربانی کے انتظامات سعودی عرب میں منظور شدہ اداروں کے ذریعے مکمل کیے جائیں گے تاکہ عازمین کو سہولت فراہم کی جا سکے۔

One thought on “رواں سال پاکستانی عازمین حج قربانی پر 9 ارب 54 کروڑ روپے سے زائد خرچ کریں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!