بارکھان میں سکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن، 7 دہشت گرد ہلاک، 5 اہلکار شہید

بارکھان (بلوچستان): ضلع بارکھان کے علاقے نوشم میں سکیورٹی فورسز نے بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کے خلاف بڑا کلیئرنس آپریشن کیا، جس کے دوران 7 دہشت گرد ہلاک جبکہ پاک فوج اور فرنٹیئر کور کے 5 اہلکار شہید ہوگئے۔

لاہور، پشاور اور کراچی میں سول اعزازات کی شاندار تقریبات، حدیقہ کیانی، ثنا میر سمیت 100 سے زائد شخصیات کو اعزازات سے نوازا گیا

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج اور فرنٹیئر کور بلوچستان کے دستوں نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر علاقے میں کارروائی کی، جہاں شدید فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گردوں کے گروہ کو نشانہ بنایا گیا۔

بیان میں کہا گیا کہ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا ہے۔

جھڑپ کے دوران وطن کے دفاع میں جان کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء میں میجر توصیف احمد بھٹی سمیت پاک فوج کے 5 بہادر اہلکار شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ آپریشن فتنہ الہندوستان کے دہشت گرد نیٹ ورک کے خاتمے کے لیے کیا گیا، اور فورسز نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے ان کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا۔

مزید کہا گیا ہے کہ ملک سے غیر ملکی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!