انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں دوبارہ اضافہ

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

انٹر بینک میں ڈالر کی 279 روپے 40 پیسے کا ہوگیا، کرنسی ڈیلرز

تبادلہ مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی دالر کی قدر میں دوبارہ ضافہ ہوگیا۔

کرنسی ڈیلرز کے مطابق آج کاروبار کے دوران انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 8 پیسے کا اضافہ ہوگیا۔  انٹر بینک میں ڈالر کی 279 روپے 40 پیسے کا ہوگیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی 282 روپے پر فروخت جاری ہے۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤکا رجحان جاری ہے۔فروخت کے دباو کے پیش نظر اسٹاک مارکیٹ مثبت سے منفی زون میں چلی گئی۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج پھر مندی دیکھی جارہی ہے، کے ایس 100 انڈیکس 200 پوائنٹس گر کر 61950 پوائنٹس پر آگیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!