تشکُّر نیوز رپورٹنگ،
24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 11 ہزار 1 سو روپے ہوگئی
ملک میں سونے کی قیمت میں 3 سو روپے کا معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔جس کے بعد 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 11 ہزار 1 سو روپے ہوگئی۔
آل صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق دس گرام کے 24 قیراط سونے کی قیمت ایک لاکھ 80 ہزار984 روپے ریکارڈ کی جارہی ہے،جبکہ 10 گرام کے 22 قیراط کی قیمت 1 لاکھ 65 ہزار 902 روپے ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 3 ڈالر کے اضافے کے بعد قیمت 2ہزار 13 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی جارہی ہے۔
گزشتہ روز مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 3 ہزار 5 سو روپے کا بڑا اضافہ دیکھا گیا تھا۔