مسجد میں خادم کی خود کو گولی مار کر خود کشی

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

توفی شخص مسجد میں خادم تھا اور سرکاری ادارے سے ریٹائرڈ تھا۔

کراچی: گلستان جوہرمیں واقع جامعہ مسجد کے احاطے میں مبینہ طور پرخادم شخص نے خود کوگولی مارکرخود کشی کرلی۔تفصیلات کے مطابق شاہراہ فیصل تھانے کے علاقے گلستان جوہر بلاک 11 میں واقع جامعہ مسجد طاہری کے احاطے میں مبینہ طور پر ایک شخص نے خود کوگولی مارکرخود کشی کرلی۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پرپہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لینے کے بعد قانونی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا ،متوفی کی شناخت 60 سالہ اختر کے نام سے کی گئی۔

 

 

ایس ایچ او شاہراہ فیصل راجہ طارق کے مطابق متوفی شخص مسجد میں خادم تھا اور سرکاری ادارے سے ریٹائرڈ تھا۔متوفی شخص نے اپنی نائن ایم ایم پستول سے خود کو گولی مار کر خود کشی کی ہے اور ابتدائی طور پرخود کشی کی وجہ سے سامنے نہیں آسکی ہے ۔ پولیس اس حوالے سے مزید تفتیش کر رہی ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!