کراچی: نومنتخب رکن اسمبلی طویل علالت کے باعث انتقال کرگئے

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

عزیزجونیجو نیشنل اسٹیڈیم روڈ پر واقع نجی اسپتال میں زیر علاج تھے

پاکستان پیپلزپارٹی کے نومنتخب رکن سندھ اسمبلی طویل علالت کے باعث کراچی میں انتقال کرگئے۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس 80 خیرپور ناتھن شاہ سے پیپلزپارٹی کے نو منتخب رکن سندھ اسمبلی عزیز جونیجو انتقال کرگئے۔

عزیزجونیجو نیشنل اسٹیڈیم روڈ پر واقع نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔ لواحقین کے مطابق عزیز جونیجو کو دادو میں ان کے آبائی گاؤں سپرد خاک کیا جائے گا۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عزیز جونیجو کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے، بلاول بھٹو نے کہا کہ ایم پی اے عبدالعزیز جونیجو کے انتقال کی خبر میرے لئے صدمے کا باعث ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایم پی اے عبدالعزیز جونیجو ایک سینئیر سیاستدان اور پارلیمنٹرین تھے، عبدالعزیز جونیجو عوامی شخصیت ، غریبوں کے ہمدرد اور سماجی کاموں میں بھرپور حصہ لیتے رہے۔ مرحوم کی درجات کی بلند کے لیے دعاگو ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!