شہباز یا ایاز صادق متبادل ہیں، نواز شریف کو اخلاقاً وزیراعظم کا امیدوار نہیں ہونا چاہیے: خورشید شاہ

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

سکھر: پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے وزارت عظمیٰ کے لیے نواز شریف کےنام کی مخالفت کردی۔

ایک بیان میں خورشید شاہ شاہ نے کہا کہ (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی اقتدار حاصل کرنے کے لیے آزاد امیدواروں کو اپنے ساتھ ملانے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں، پیپلزپارٹی کسی اور جماعت کے منتخب ممبر ساتھ شامل نہیں کرےگی لہٰذا پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ ممبران اسمبلی کو نہیں توڑنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو اخلاقاً وزیراعظم کے عہدےکا امیدوار نہیں بنناچاہیے، وزیراعظم کے عہدے کے لیے شہباز شریف یا ایاز صادق متبادل امیدوار ہوسکتے ہیں، نوازشریف کے انتخاب پر کئی سوالیہ نشان ہیں اور یہ تاثر ہے کہ انہیں جتوایا گیا۔

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!