...

ایچ آئی وی اسکریننگ جامعہ کراچی میں پہلی بار طلبہ اور ملازمین کے لیے مفت مہم کا آغاز

سی ڈی سی سندھ نے جامعہ کراچی میں ایچ آئی وی اسکریننگ اور آگاہی پروگرام کی باضابطہ منظوری دی۔ اس کے بعد نامزد طبی ٹیم کی نگرانی میں جامعہ کراچی کے کلینک میں اسکریننگ کا عمل شروع ہوا۔

ڈاکٹر حسان اوج نے بتایا کہ رجسٹرار آفس کی منظوری کے بعد مہم کا باقاعدہ آغاز کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اب تک 20 سے زائد طلبہ اور ملازمین کی ایچ آئی وی، ہیپاٹائٹس بی اور ہیپاٹائٹس سی کی اسکریننگ مکمل ہو چکی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جامعہ کراچی میں مفت اسکریننگ اور آگاہی سیشن رضاکارانہ بنیادوں پر جاری ہیں۔ اس مہم میں طلبہ اور ملازمین اپنی مرضی سے شرکت کر سکتے ہیں۔

ڈاکٹر حسان اوج کے مطابق اسکریننگ کا مقصد بیماری کی بروقت تشخیص اور اس کے پھیلاؤ کی روک تھام ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جلد تشخیص سے بروقت علاج ممکن ہو جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسکریننگ کروانے میں ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرنی چاہیے۔ صحت کو ترجیح دینا ہر فرد کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اگر کسی شخص میں مرض کی تشخیص ہوتی ہے تو سندھ حکومت کی جانب سے مفت ادویات فراہم کی جائیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.