کراچی کے ڈسٹرکٹ ایسٹ میں تھانہ گلستانِ جوہر پولیس نے موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث ایک ملزم کو خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس کے مطابق کارروائی بلاک 16 گلستانِ جوہر میں کی گئی جہاں ملزم ریحان ولد انور کو حراست میں لیا گیا۔ گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک بلا نمبری 70 سی سی موٹرسائیکل برآمد ہوئی ہے جو بعد ازاں سرقہ شدہ پائی گئی۔
پولیس حکام نے بتایا کہ برآمد ہونے والی موٹرسائیکل تھانہ شارع فیصل کے علاقے سے چوری کی گئی تھی، جس کا مقدمہ الزام نمبر 480/26 دفعہ 381-A کے تحت پہلے ہی درج ہے۔
ترجمان ایسٹ پولیس کے مطابق ملزم کو قانونی ضابطے کے تحت گرفتار کر کے مزید تفتیش کے لیے اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل (AVLC) کے حوالے کر دیا گیا ہے تاکہ نیٹ ورک اور دیگر ممکنہ سہولت کاروں کا سراغ لگایا جا سکے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ شہر میں موٹرسائیکل چوری اور اسٹریٹ کرائم کی روک تھام کے لیے کارروائیاں مزید تیز کی جا رہی ہیں۔