تشکُّر نیوز رپورٹنگ،
تھانہ گلشن معمار پولیس نے مین نادرن بائی پاس ساون کٹ پر کاروائی کرکے دو اسمگلرز ملزمان کو گرفتار کیا۔
گرفتار ملزمان کے ٹرک/ٹرالر کے خفیہ ٹینک سے تقریباً 1600 لیٹر سے زائد نان کسٹم پیڈ (ایرانی) ڈیزل برآمد۔ اسمگلنگ میں استعمال ہونے والے ٹرک/ٹرالر نمبری TKA-002 کو ضابطے کے تحت قبضہ پولیس میں لے لیا گیا ہے گرفتار ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان میں منیر جان ولد محمد حیات (ڈرائیور) اور عبدالقادر ولد عبداللّٰہ شامل ہیں۔
(ترجمان ضلع ویسٹ پولیس)