تشکُّر نیوز رپورٹنگ،
POA ماحولیات کمیشن کی چیئرپرسن تہمینہ آصف نے افتتاح کیا، پہلے دن 3 میچوں کا فیصلہ ہوگیا
کراچی ساتواں کمشنر کپ گرلز اینڈ بوائز باسکٹ بال ٹورنامنٹ میں گرلز ایونٹ کا افتتاح POA ماحولیات کمیشن کی چیئرپرسن سندھ، بلوچستان تہمینہ آصف نے ایک رنگارنگ تقریب میں انٹرنیشنل عبدالناصر باسکٹ بال کورٹ آرام باغ پر کیا، اس موقع پر کمشنر کراچی کے اسپورٹس کوارڈینیٹر غلام محمد خان کے علاوہ سعیدہ افتخار، شگفتہ فیاض، زعیمہ خاتون اور دیگر موجود تھے، تہمینہ آصف نے اس اس موقع پر POA کی جانب سے KBBA کو مکمل تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ میں کمشنر کراچی سے اظہار تشکر کرتی ہوں کہ انھوں نے کراچی کے نوجوان کھلاڑیوں کو ایک بہترین صحت مند سہولت فراہم کی قبل ازین غلام محمد خان نے ٹورنامنٹ کی رپورٹ پیش کی، آج کھیلے گئے میچوں میں بحریہ کالج نے اسلامیہ کالج کو 10-06 پوائنٹس سے شکست دے دی ونر ٹیم کی جانب سے آمنہ راشد 4 کنزہ علی نے 4 اور آمنہ بی بی نے 2 جبکہ رنر ٹیم کی جانب سے محوش خان نے 4 عمارہ حفیظ نے 2 پوائنٹس اسکور کئے، دوسرے میچ میں BCP نارتھ ناظم آباد نے کمس کالج کو 18-04 سے شکست دے دی، ونر ٹیم کی جانب سے سہیما نے 8 اریبا نے 4 اور سائمہ الطاف نے 4 جبکہ رنر ٹیم کی جانب سے اریبا شمشاد نے 2 اور خدیجہ نے 2 پوائنٹس اسکور کئے، تیسرے میچ میں گورنمنٹ ڈگری سائنس کالج نے بیکن کالج کلفٹن کو 12-06 پوائنتس سے شکست دے دی ونر ٹیم کی جانب سے عروج نے 6 مریم پروین نے 4 اور فاطمہ خان نے 2 پوائنٹس اسکور کئے جبکہ رنر ٹیم کی جانب سے ایشال کامران نے 4اور آمنہ وسیم نے 2 پوائنٹس اسکور کئے، ان میچوں میں مریم خان، زاہد ملک، نزاکت خان نے ریفریز کے جبکہ مناہل فاروق، حفضہ خان اور عائشہ خان نے ٹیکنیکل آفیشلز کے فرائج انجام دئے۔
(جاری کردہ۔ میڈیا کوارڈینیٹر)