ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ساؤتھ مہظور علی کا مسلسل پانچویں روز پولیو کیمپس کا دورہ، مہم کی کارکردگی اور سیکیورٹی کا جائزہ

کراچی: ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ساؤتھ مہظور علی نے انسداد پولیو مہم کے دوران مسلسل پانچویں روز ضلع میں قائم پولیو کیمپس کا معائنہ کیا۔ ان دوروں کا مقصد مہم میں شامل ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لینا اور سیکیورٹی کے مؤثر انتظامات کو یقینی بنانا ہے۔

زمان ٹاؤن پولیس کی منشیات کے خلاف کارروائی، محمد حنیف گرفتار

ایس ایس پی نے پولیو کیمپس میں موجود پولیس اہلکاروں اور پولیو ورکرز سے ملاقات کی اور انہیں پیشہ ورانہ انداز میں الرٹ رہنے کی ہدایات دیں۔ انہوں نے خود بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر مہم میں عملی شرکت کی اور عوام میں اس اہم قومی کوشش کا مثبت پیغام دیا۔

مہظور علی نے کہا کہ ضلع ساؤتھ میں انسداد پولیو مہم کے دوران سخت ترین حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ پولیو ٹیمیں بلا خوف و خطر کام کر سکیں اور یہ مہم کامیابی سے مکمل ہو۔

60 / 100 SEO Score

2 thoughts on “ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ساؤتھ مہظور علی کا مسلسل پانچویں روز پولیو کیمپس کا دورہ، مہم کی کارکردگی اور سیکیورٹی کا جائزہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!