سینٹرل پولیس: منشیات فروشوں، عادی ملزمان اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کریک ڈاؤن، متعدد گرفتار

کراچی: سینٹرل پولیس نے ضلع بھر میں منشیات فروشوں، عادی مجرموں، غیر قانونی تعمیرات میں ملوث افراد اور دیگر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے متعدد ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ایس ایس پی ضلع سینٹرل ڈاکٹر محمد عمران خان کی ہدایات پر ہونے والی کارروائیوں میں تھانہ سپر مارکیٹ پولیس نے دو ملزمان محمد ارسلان اور سرفراز کو گرفتار کیا۔ پولیس کے مطابق دونوں کے قبضے سے مجموعی طور پر 46 گرام آئس (میتھ ایمفیٹامین) اور نقد رقم برآمد ہوئی، جبکہ مقدمات درج کر لیے گئے۔

کلثوم قتل: پولیس کا دعویٰ، سگی چچی نے حسد کے باعث تین سالہ بچی کو قتل کیا

تھانہ عزیز آباد پولیس نے ایک کارروائی میں ملزم شیخ محمد رضا کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 10 گرام آئس برآمد کی۔ تھانہ گلبرگ پولیس نے دورانِ گشت سلمان نامی ملزم کو گرفتار کیا اور اس کے قبضے سے 50 گرام چرس برآمد ہونے کا دعویٰ کیا۔

تھانہ لیاقت آباد پولیس نے دو الگ کارروائیوں میں غیر قانونی تعمیرات میں مبینہ طور پر ملوث 11 افراد کو گرفتار کیا۔ پولیس نے تعمیراتی سامان، بیلچے، ٹرالیاں، سیمنٹ کی بوریاں اور ایک جیپ بھی قبضے میں لے لی، جبکہ ایک ملزم فرار ہو گیا۔

تھانہ حیدری مارکیٹ پولیس نے ایک عادی مجرم کو ضابطہ فوجداری کی دفعہ 54 کے تحت گرفتار کیا۔ اسی تھانے کی دوسری کارروائی میں ایک مبینہ منشیات فروش کو گرفتار کر کے 22 گرام آئس برآمد کرنے کا دعویٰ کیا گیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کا سابقہ مجرمانہ ریکارڈ بھی موجود ہے۔

تھانہ نارتھ ناظم آباد پولیس نے بھی ایک عادی مجرم کو گرفتار کیا، جو پولیس کے مطابق مختلف مقدمات میں ضمانت پر رہا ہو چکا تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ تمام مقدمات میں مزید تفتیش جاری ہے۔

One thought on “سینٹرل پولیس: منشیات فروشوں، عادی ملزمان اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کریک ڈاؤن، متعدد گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!