کلثوم قتل: پولیس کا دعویٰ، سگی چچی نے حسد کے باعث تین سالہ بچی کو قتل کیا

کراچی: کلثوم قتل کیس میں پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ قائد آباد میں قتل ہونے والی تین سالہ بچی اپنی سگی چچی کے مبینہ حسد کا نشانہ بنی۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمہ نے ابتدائی تفتیش کے دوران قتل کی وجوہات سے متعلق اہم انکشافات کیے ہیں۔

ایس ایس پی ملیر انویسٹی گیشن اور ایس ایس پی ملیر نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ مقتولہ کلثوم گزشتہ ماہ 23 جون کو اپنے گھر کے مرکزی دروازے کے قریب بوری میں بند حالت میں ملی تھی۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات کے بعد مقتولہ کی سگی چچی سکینہ

اور اس کے بھائی نادر کو گرفتار کیا۔

حماس: نئے سربراہ کی ذمہ داریاں سنبھالنے والے رہنما کون ہیں؟

پولیس کے مطابق ملزمہ نے ابتدائی بیان میں کہا کہ اس کے دو بچے خصوصی ضروریات کے حامل ہیں۔ اس کا دعویٰ تھا کہ گھر میں اس کے بچوں کے مقابلے میں کلثوم کو زیادہ توجہ اور محبت ملتی تھی، جس کے باعث وہ شدید حسد کا شکار ہو گئی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق اسی مبینہ حسد نے ملزمہ کو جرم پر آمادہ کیا۔ پولیس نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ملزمہ نے واقعے کو دوسرا رخ دینے کی کوشش کی۔

حکام کے مطابق مقدمے کی مزید تفتیش جاری ہے اور تمام شواہد کی روشنی میں قانونی کارروائی آگے بڑھائی جا رہی ہے۔

One thought on “کلثوم قتل: پولیس کا دعویٰ، سگی چچی نے حسد کے باعث تین سالہ بچی کو قتل کیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!