پیٹرول: اوگرا نے 24 گھنٹوں کے لیے نئی قیمتوں کا اعلان، ڈیزل مہنگا ہوگیا

اسلام آباد: پیٹرول کی قیمت میں معمولی کمی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں نمایاں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے عالمی منڈی میں قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے تناظر میں نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 35 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 315 روپے 80 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

سینٹرل پولیس: منشیات فروشوں، عادی ملزمان اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کریک ڈاؤن، متعدد گرفتار

دوسری جانب ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 71 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل 360 روپے 6 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔

اوگرا کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا اور یہ قیمتیں آئندہ 24 گھنٹوں تک مؤثر رہیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!