ایس ایس پی ملیر کا انسداد پولیو مہم کے دوسرے روز یوسیز اور اسپتالوں کا دورہ

کراچی: ایس ایس پی ملیر، لیفٹیننٹ کمانڈر (ر) کاشف آفتاب عباسی نے انسداد پولیو مہم کے دوسرے روز مختلف یونین کونسلز اور اسپتالوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے پولیو ٹیموں کے ساتھ تعینات پولیس اہلکاروں سے ملاقات کر کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور ضروری ہدایات جاری کیں۔ فیلڈ میں موجود افسران اور لیڈیز پولیس کو ٹیموں کے ساتھ ہم آہنگی سے فرائض انجام دینے پر زور دیا گیا۔

ایس ایس پی ساؤتھ مہظور علی کا پولیو کیمپوں کا دورہ، بچوں کو خود قطرے پلا کر قومی مہم میں عملی شرکت

ایس ایس پی ملیر نے مہم میں شریک بچوں کے والدین سے بھی ملاقات کر کے پولیو کے قطرے پلوانے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ اس کے بعد انہوں نے انسداد پولیو ٹیموں سے بات چیت میں سیکیورٹی کے انتظامات کے بارے میں دریافت کیا، جس پر ٹیم ممبران نے پولیس کے تعاون اور حفاظتی اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ایس ایس پی ملیر نے یقین دلایا کہ مہم کے دوران ہر ممکن تحفظ فراہم کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ پولیو کے خلاف جنگ ہم سب کی مشترکہ ذمہ­­داری ہے اور پولیس ہر سطح پر اپنا کردار جاری رکھے گی۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “ایس ایس پی ملیر کا انسداد پولیو مہم کے دوسرے روز یوسیز اور اسپتالوں کا دورہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!