کراچی: ضلع کیماڑی کے ایس ایس پی، کیپٹن (ر) فیضان علی کی ہدایت پر موچکو پولیس نے گشت کے دوران مواچھ گوٹھ نمبر 2 مارکیٹ میں کارروائی کرتے ہوئے گٹکا/ماوا کی فروخت میں ملوث ملزم یاسر احمد ولد منیر احمد کو گرفتار کر لیا۔
ایس ایس پی ملیر کا انسداد پولیو مہم کے دوسرے روز یوسیز اور اسپتالوں کا دورہ
گرفتاری کے وقت ملزم کے قبضے سے 20 عدد مضر صحت گٹکا/ماوا پڑیاں برآمد ہوئیں۔ ایس ایچ او تھانہ موچکو، انسپکٹر ملک فیصل لطیف کی سربراہی میں تشکیل دی گئی پولیس پارٹی نے ملزم کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔