...

میر رضا قتل کیس: مسجد کی سی سی ٹی وی فوٹیج تفتیشی حکام کو موصول

کراچی میں میر رضا قتل کیس کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ لاش ملنے کے مقام کے قریب واقع مسجد پر نصب کیمرے کی سی سی ٹی وی فوٹیج تفتیشی حکام کو موصول ہوگئی ہے، جس سے جائے وقوعہ پر پولیس اور ایمبولینس کی آمد سمیت دیگر تفصیلات واضح ہوگئی ہیں۔

تفتیشی ذرائع کے مطابق میر رضا کی لاش 29 جولائی کو ملی تھی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کے جائزے سے معلوم ہوا کہ لاش سب سے پہلے ایک مالی نے دیکھی۔ اس نے صبح 11 بج کر 52 منٹ پر پولیس کو اطلاع دی۔

ذرائع کے مطابق اطلاع ملنے کے بعد پولیس کے دو اہلکار موٹرسائیکل پر جائے وقوعہ پہنچے۔ کچھ دیر بعد پولیس موبائل بھی موقع پر پہنچ گئی۔

تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایمبولینس دوپہر 12 بج کر 50 منٹ پر جائے وقوعہ پہنچی، جبکہ ریکارڈ کے مطابق لاش ایک بج کر 46 منٹ پر وہاں سے منتقل کی گئی۔

حکام سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر شواہد کا جائزہ لے رہے ہیں تاکہ واقعے سے متعلق مزید حقائق سامنے لائے جا سکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.