دہشتگردوں کا انجام عبرتناک ہوگا، تعلیم کے خلاف سازشیں ناکام بنائیں گے: شاداب رضا نقشبندی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے ذریعے قوم کے حوصلے پست کرنے کی کوشش کبھی کامیاب نہیں ہوگی، قوم کے بچے اور بچیاں پیغام دے رہے ہیں کہ تعلیم دشمن عناصر ہمیں علم حاصل کرنے سے نہیں روک سکتے۔

تھانہ زمان ٹاؤن پولیس کی کامیاب کارروائی: اسٹریٹ کرائم میں ملوث دو ملزمان گرفتار، اسلحہ اور چھینے گئے موبائل فون برآمد

مرکز اہلسنت سے جاری اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ خضدار میں اسکول بس پر حملہ اور سانحہ اے پی ایس جیسی بزدلانہ کارروائیاں دہشتگردوں کے منطقی انجام کی نوید ہیں، ایسے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام اپنے قومی اداروں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں۔ "آپریشن فتنہ الخوارج” کو کامیابی سے ہمکنار کر کے دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

شاداب رضا نقشبندی نے بھارت پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان میں دہشتگردی اور مذہبی انتشار کو ہوا دے کر ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنا چاہتا ہے، تاہم قوم مکمل اتحاد کے ساتھ ایسی سازشوں کو ناکام بنائے گی۔

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ تعلیمی نظام کو دورِ جدید کی سائنسی و تکنیکی ضروریات کے مطابق ڈھالا جائے تاکہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکے۔

60 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!