کراچی (کرائم رپورٹر) تھانہ زمان ٹاؤن پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث دو خطرناک ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ اور مسروقہ موبائل فونز برآمد کر لیے۔
پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت رفیق ولد خورشید اور کامران ولد محمود علی کے ناموں سے ہوئی ہے۔ دورانِ تلاشی پولیس نے ملزمان کے قبضے سے ایک عدد 30 بور پستول بمعہ تین راؤنڈز اور چار چھینے گئے موبائل فونز برآمد کیے۔
گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 667/2025 بجرم دفعہ 23(i)a سندھ آرمز ایکٹ کے تحت درج کیا گیا ہے، جبکہ برآمد شدہ موبائل فونز مختلف اسٹریٹ کرائم مقدمات سے متعلق پائے گئے جن میں:
-
مقدمہ نمبر 660/2025، دفعہ 397/34 ت پ
-
مقدمہ نمبر 661/2025، دفعہ 397/34 ت پ
-
مقدمہ نمبر 662/2025، دفعہ 397/34 ت پ
-
مقدمہ نمبر 663/2025، دفعہ 397/34 ت پ
تمام مقدمات تھانہ زمان ٹاؤن میں درج ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے، جس سے مزید وارداتوں کے انکشافات متوقع ہیں۔