ڈی جی آئی ایس پی آر کی زبردست پریس کانفرنس: بھارتی فضائیہ کا جھوٹ بے نقاب، 5 جنگی طیارے مار گرائے گئے

راولپنڈی: 9 مئی 2025 کو ڈی جی آئی ایس پی آر نے پاک فضائیہ کے سینئر افسر کے ہمراہ اہم جوائنٹ پریس کانفرنس کی، جس میں بین الاقوامی میڈیا کو بھارت کی حالیہ فضائی جارحیت کے حوالے سے ناقابلِ تردید شواہد فراہم کیے گئے۔

کیا سورینٹو فورتھ جنریشن کی ملک بھر میں بکنگ شروع، تین ڈرائیو ٹرین ویرینٹس اور خصوصی فنانسنگ پلانز کی پیشکش

ترجمان پاک فوج کے مطابق 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب پاکستان اور بھارت کے درمیان فضائی محاذ پر شدید جھڑپ ہوئی، جو ایک گھنٹے سے زائد جاری رہی۔ اس دوران پاک فضائیہ نے دشمن کے 5 جنگی طیارے مار گرائے جن میں 3 رافیل، 1 مگ 29، اور 1 SU-30 شامل ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ بھارت نے اپنے طیارے گرنے کی تردید کی، مگر بھارتی میڈیا نے ان کی تباہی کی تصدیق کی جسے بعد ازاں حکومتی دباؤ پر ہٹا دیا گیا۔ پاک فضائیہ نے تباہ شدہ طیاروں کی لوکیشنز، سیریل نمبر اور تصاویر کے ساتھ شواہد بھی پیش کیے۔

بی بی سی کے نمائندے سمیت بھارتی صحافیوں نے بھی کشمیر کے علاقوں پامپور اور رام بن میں دھماکوں اور طیاروں کے گرنے کی تصدیق کی۔ بھارت کے معروف دفاعی صحافی پراوین سواہنے اور کرن تھاپر نے بھی اس فضائی ناکامی پر سوالات اٹھائے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ پاکستان نے اپنی خودمختاری کا دفاع کرتے ہوئے بھرپور جواب دیا ہے، اور ہم 21ویں صدی میں جی رہے ہیں، جھوٹ زیادہ دیر چھپ نہیں سکتا۔ قوم اپنی افواج پر فخر کرتی ہے جو وطن کے دفاع کے لیے ہر دم تیار ہیں۔

14 / 100 SEO Score

One thought on “ڈی جی آئی ایس پی آر کی زبردست پریس کانفرنس: بھارتی فضائیہ کا جھوٹ بے نقاب، 5 جنگی طیارے مار گرائے گئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!