نارتھ ناظم آباد میں افواجِ پاکستان کی تاریخی فتح پر جشن، چیئرمین عاطف علی خان کا زبردست خراجِ تحسین

کراچی: نارتھ ناظم آباد ٹاؤن کے چیئرمین عاطف علی خان نے افواجِ پاکستان کو بھارت کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے اور تاریخی فتح حاصل کرنے پر بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کی زبردست پریس کانفرنس: بھارتی فضائیہ کا جھوٹ بے نقاب، 5 جنگی طیارے مار گرائے گئے

علاقے میں وطن سے محبت کے جذبات اپنے عروج پر پہنچ گئے، فضا "پاکستان زندہ باد” اور "پاک فوج پائندہ باد” کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھی۔

بفر زون سے لے کر بورڈ آفس تک ایک عظیم الشان ریلی نکالی گئی، جس میں شہریوں نے جوش و جذبے سے بھرپور شرکت کی۔ چیئرمین عاطف علی خان کی قیادت میں ہونے والی ریلی نے نارتھ ناظم آباد کی فضاؤں کو وطن پرستی کے جذبے سے سرشار کر دیا۔

مقامی لوگوں کی جانب سے آتش بازی کے شاندار مظاہرے کے ذریعے جشن منایا گیا، اور پورا علاقہ روشنیوں سے جگمگا اٹھا۔

عاطف علی خان نے کہا: "ہمارے دل پاکستان کے لیے دھڑکتے ہیں، ہم مادر وطن کے لیے کسی بھی قربانی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ افواجِ پاکستان اور حکومت کو سلام پیش کرتے ہیں۔”

ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر پاکستان ہے تو ہم ہیں، اور اللہ تعالیٰ ہمارے وطن کو ہمیشہ سلامت اور آباد رکھے۔

WhatsApp Image 2025 05 11 at 5.26.24 PM WhatsApp Image 2025 05 11 at 5.26.25 PM WhatsApp Image 2025 05 11 at 5.26.25 PM 2

18 / 100 SEO Score

One thought on “نارتھ ناظم آباد میں افواجِ پاکستان کی تاریخی فتح پر جشن، چیئرمین عاطف علی خان کا زبردست خراجِ تحسین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!