کراچی کے علاقے صدر میں پولیس اہلکاروں کی جانب سے ایک بزرگ شہری پر مبینہ تشدد کے واقعے کے بعد ڈی آئی جی ساؤتھ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے متاثرہ شخص سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ڈی آئی جی ساؤتھ نے متاثرہ شہری سے واقعے کی تفصیلات معلوم کیں اور مکمل ہمدردی اور تعاون کا یقین دلایا۔
رافیل طیارے نہیں، بھارت کا غرور گرا عطا اللہ تارڑ کا قومی اسمبلی میں پالیسی بیان
ڈی آئی جی نے واضح کیا کہ واقعے میں ملوث اہلکاروں کو قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔ اس ضمن میں تینوں اہلکاروں کو کوارٹر گارڈ کیا گیا ہے اور ان کے خلاف محکمانہ اور قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ متعلقہ ایس ایچ او کو بھی طلب کر کے ان کے خلاف محکمانہ کارروائی کا حکم جاری کر دیا گیا ہے۔
ڈی آئی جی ساؤتھ نے کہا کہ پولیس عوام کی خدمت اور تحفظ کے لیے ہے، اور کسی بھی قسم کا غیر انسانی یا غیر پیشہ ورانہ رویہ ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں سے عزت اور خوش اسلوبی سے پیش آنا پولیس کی بنیادی ذمہ داری ہے، اور اس خلاف ورزی پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔