رافیل طیارے نہیں، بھارت کا غرور گرا عطا اللہ تارڑ کا قومی اسمبلی میں پالیسی بیان

قومی اسمبلی میں پالیسی بیان دیتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے ایوان کو حالیہ بھارتی جارحیت اور پاکستانی ردعمل سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم متحد ہے اور ہم حکومت و اپوزیشن دونوں کے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دشمن نے رات کی تاریکی میں بزدلانہ حملہ کیا، جس میں رافیل طیارے استعمال کیے گئے، جو دنیا کی جدید اور اعلیٰ ٹیکنالوجی کے حامل ہیں۔
ہیروپ: جدید خودمختار حملہ آور ڈرون جو فضائی دفاع کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے

وزیر اطلاعات نے کہا کہ بھارت کو اپنی ٹیکنالوجی پر ناز تھا اور اسی غرور کے ساتھ وہ پاکستان کو نقصان پہنچانا چاہتا تھا، لیکن اسے شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔ ان کا کہنا تھا کہ اب بھارت نے حکمت عملی بدل لی ہے اور بزدلانہ طور پر ڈرون حملے کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ دشمن مکار اور بزدل ہے، لیکن ہماری مسلح افواج نے دشمن کی ہر کوشش کا مؤثر جواب دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ "یہ صرف رافیل طیارے نہیں گرے بلکہ بھارت کا غرور گرا ہے۔”

انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنے شاہینوں کو اس ایوان سے سیلیوٹ پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے 2019 کے واقعے کی یاد دلاتے ہوئے کہا کہ اُس وقت بھی پاکستان تیار تھا اور دشمن پیچھے ہٹ گیا۔ اس بار بھی ہماری تیاری مکمل تھی، اور دشمن پیچھے ہٹ گیا تو ہم نے چائے ہوم ڈیلیوری کے ذریعے ان تک پہنچائی۔

انہوں نے کہا کہ دشمن اب بیک فٹ پر ہے اور ڈرونز کا استعمال کر رہا ہے، جو اس کی بزدلی اور خوف کی علامت ہے۔ پاکستان کی مسلح افواج ہر قسم کے خطرے سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں، اور قوم متحد ہے۔

9 / 100 SEO Score

One thought on “رافیل طیارے نہیں، بھارت کا غرور گرا عطا اللہ تارڑ کا قومی اسمبلی میں پالیسی بیان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!