پاک-بھارت کشیدگی پر امریکی سفارت خانے کا سیکیورٹی الرٹ؛ شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت

پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی کے تناظر میں اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے نے اپنے شہریوں کے لیے سیکیورٹی الرٹ جاری کر دیا ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ خطے کی صورتحال میں مسلسل تبدیلی آ رہی ہے جس پر امریکی حکام قریبی نظر رکھے ہوئے ہیں۔

صدر میں بزرگ شہری پر پولیس تشدد؛ ڈی آئی جی ساؤتھ کا متاثرہ شہری سے اظہارِ ہمدردی، انصاف کی یقین دہانی

سفارت خانے کے مطابق اسلام آباد، کراچی، لاہور اور پشاور میں قائم امریکی قونصل خانے معمول کے مطابق کام کر رہے ہیں، تاہم امریکی شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بھارت-پاکستان سرحد اور لائن آف کنٹرول کے قریبی علاقوں کا سفر نہ کریں۔

سیکیورٹی الرٹ میں دہشت گردی اور مسلح تصادم کے ممکنہ خدشات کے پیش نظر پاکستان کے سفر پر احتیاط برتنے اور پہلے سے مشورہ کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

سفارت خانے نے مزید بتایا کہ پاکستان میں آنے اور جانے والی پروازوں کی دستیابی غیر یقینی ہے، اور کئی اہم ایئرپورٹس جیسے کراچی، لاہور اور سیالکوٹ پر پروازیں عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہیں، جس کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے۔

بیان میں امریکی شہریوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ موجودہ سیکیورٹی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے محتاط رہیں، غیر ضروری سفر سے پرہیز کریں اور کسی بھی ہنگامی صورت حال میں مقامی امریکی مشن سے رابطے میں رہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!