چیئر مین آفاق احمد کا بھارت کی بزدلانہ کارروائی پر سخت ردعمل، بین الاقوامی برادری سے بھارت کی مذمت کی اپیل

چیئر مین آفاق احمد نے بھارت کی جانب سے رات کے اندھیرے میں مساجد اور نہتے سویلین کو نشانہ بنانے کو بزدل فوج کی بزدلانہ کارروائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے جوانوں اور شاہینوں نے دن کے اجالے میں بھارتی فوجیوں اور انکے ٹھکانوں کو نشانہ بناکر بھارت کو کرارا جواب دے دیا ہے۔

پاکستان کی جوابی کارروائی کے خوف سے بھارت نے 25 ائیرپورٹس 9 مئی تک بند کر دیے
آفاق احمد نے کہا کہ ہمارے شاہین اور بہادر جوان ہماری قوم کا فخر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بین القوامی برادری کو بھارت کے بلااشتعال اور بزدلانہ حملے کی نہ صرف مذمت کرنی چاہیے بلکہ اس سے بین القوامی برادری سفارتی تعلقات ختم کرکے، اسے اس خطے کو ایٹمی جنگ کی طرف دھکیلنے اور عالمی امن تباہ کرنے کی کوشش کی سزا دینی چاہیے۔ آفاق احمد نے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے اور اس نے متعدد باربھارت کی اشتعال انگیزی اور غیر ذمہ داری کے باوجود بڑے تحمل اور تدبر کا مظاہرہ کیا ہے، لیکن اسکا مقصد ہر گز یہ نہیں کہ پاکستان اپنی خودمختاری اور سلامتی پر آنچ آنے دے گا، پاکستان اپنی سلامتی اور خودمختاری کے دفاع کیلئے بنائے گئے ہر ہتھیار کو بلاتاخیر استعمال کرے گا۔

58 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!