آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے ایئرہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا اور پاک فضائیہ کو دشمن کے مذموم منصوبے ناکام بنانے پر خراج تحسین پیش کیا۔ ایئرہیڈکوارٹرز پہنچنے پر چیف آف ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا گرم جوشی سے استقبال کیا۔
چیئر مین آفاق احمد کا بھارت کی بزدلانہ کارروائی پر سخت ردعمل، بین الاقوامی برادری سے بھارت کی مذمت کی اپیل
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے ایئر فورس کے شاہینوں کو بھارت کی طرف سے کی جانے والی جارحیت کے مذموم منصوبے کو فوراً ناکام بنانے پر خراج تحسین پیش کیا۔ آرمی چیف نے پاکستان ایئر فورس کو ایک بار پھر دشمن کے متعدد جہاز مار گرانے اور اپنا لوہا منوانے پر بے حد سراہا اور تینوں سروسز کے مابین بہترین تعاون کو بھی سراہا۔
ملاقات کے دوران اس عزم کو دہرایا گیا کہ کسی کو بھی پاکستان کی جغرافیائی سالمیت کی خلاف ورزی نہیں کرنے دی جائے گی اور جو بھی اس کی کوشش کرے گا، اس کی قیمت ادا کرے گا۔