وزیراعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا کے ایمرجنسی اضلاع کے لیے 12 رکنی کمیٹی قائم کردی

وزیراعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا کے ایمرجنسی اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے 12 رکنی ایگزیکٹو کمیٹی تشکیل دے دی۔

محکمہ گورننس اینڈ ایڈمنسٹریشن سیکریٹریٹ خیبرپختونخوا کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ کمیٹی خیبرپختونخوا اسپیشل انیشی ایٹو آرڈیننس کے تحت قائم کی گئی ہے۔

کور کمانڈر پشاور کمیٹی کے چیئرمین مقرر

نوٹیفکیشن کے مطابق کور کمانڈر پشاور کو 12 رکنی ایگزیکٹو کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔ ایڈیشنل چیف سیکریٹری وائس چیئرمین ہوں گے، جبکہ ڈائریکٹر سوشل اسٹیبلیٹی الیون کور فوکل پرسن کی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔

کمیٹی میں سیکریٹری پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ، چیف انجینئر پروجیکٹ مینجمنٹ یونٹ، سیکریٹری خزانہ اور سیکریٹری اقتصادی ترقیات بھی شامل ہیں۔

اس کے علاوہ فارمیشن کمانڈرز اور کمانڈر انجینئر کور بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق الیون کور اور چیئرمین کی منظوری سے کسی دوسرے رکن کو بھی شامل کیا جاسکے گا۔

ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کا ہدف

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کمیٹی ایمرجنسی اضلاع میں ترقیاتی کاموں اور اسکیموں کی بروقت تکمیل یقینی بنائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!