پاکستان کی جوابی کارروائی کے خوف سے بھارت نے 25 ائیرپورٹس 9 مئی تک بند کر دیے

پاکستان کی جوابی کارروائی کے خوف سے بھارت نے اپنے 25 ائیرپورٹس 9 مئی تک بند کر دیے ہیں۔ یہ فیصلہ بھارتی فوج کی جانب سے آزاد کشمیر کے علاقوں کوٹلی، مظفر آباد، باغ، مریدکے اور احمد پور شرقیہ میں رات کے وقت بزدلانہ حملے کرنے کے بعد کیا گیا۔ ان حملوں میں دو مساجد شہید ہو گئیں جبکہ دو بچوں سمیت 26 پاکستانی شہید اور 46 زخمی ہوئے۔

پاکستان سنی تحریک کا کراچی پریس کلب پر مظاہرہ، پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی، بھارتی پرچم اور مودی کی تصویر نذر آتش

پاکستانی فوج نے بھارتی بزدلانہ کارروائیوں کا بھرپور جواب دیا اور بھارتی فوج کے 3 رافیل طیارے، ایک سکوئی، ایک مگ 29، اور ایک ڈرون تباہ کر دیے۔ بھارتی فوج کا بریگیڈ ہیڈ کوارٹر بھی تباہ کر دیا گیا۔

پاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی نے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کے لیے پاک فوج کو مکمل اختیار دے دیا ہے۔

اس کے علاوہ بھارت نے اپنے پورے ملک میں الرٹ جاری کیا ہے اور 9 مئی تک 25 ائیرپورٹس بند کر دیے ہیں جن میں سری نگر، جموں، لیہہ، امرتسر، پٹھان کوٹ، چندی گڑھ، جودھ پور، جیسلمیر، شملہ، دھرمشالہ، اور جام نگر سمیت دیگر شامل ہیں۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، بھارت کی ائیر لائنز نے 200 سے زائد پروازیں منسوخ کر دی ہیں اور کئی ائیر لائنز نے اپنے فلائٹ آپریشنز بھی بند کر دیے ہیں۔ اس کی وجہ سے بھارتی ائیرلائنز کو کروڑوں بھارتی روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔

62 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!