کراچی: انٹرمیڈیٹ امتحانات کے دوران پرچے لیک ہونے کی روک تھام کے لیے نیشنل سائبر کرائم ٹیم فعال، سیکریٹری انٹربورڈ فوکل پرسن مقرر

کراچی (نمائندہ خصوصی) – کراچی میں جاری انٹرمیڈیٹ امتحانات کے دوران پرچوں کی سوشل میڈیا پر ممکنہ لیکیج کو روکنے کے لیے اہم قدم اٹھا لیا گیا۔ بورڈ انتظامیہ نے نیشنل سائبر کرائم ٹیم کی معاونت کے لیے سیکریٹری انٹربورڈ کو فوکل پرسن مقرر کر دیا ہے، جو کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کی صورت میں فوری اطلاع فراہم کریں گے۔

نائن زیرو سے گرفتار عبید کے ٹو کی اپیل پر سماعت، سندھ ہائیکورٹ نے رینجرز پراسیکیوٹر کو نوٹس جاری کر دیا

ذرائع کے مطابق، اگر امتحانات کے دوران کوئی بھی پرچہ واٹس ایپ یا سوشل میڈیا پر لیک ہونے کی اطلاع موصول ہوئی، تو سیکریٹری بورڈ فوری طور پر سائبر کرائم ونگ کو آگاہ کریں گے تاکہ فوری کارروائی کی جا سکے۔

اس حوالے سے سائبر کرائم ونگ کراچی برانچ نے انٹربورڈ کو باضابطہ خط لکھ کر فوکل پرسن کی تقرری کا مطالبہ کیا تھا، جس پر چیئرمین انٹربورڈ نے ناصرف فوکل پرسن تعینات کیا بلکہ نیشنل سائبر کرائم کوآرڈی نیشن اینڈ انویسٹی گیشن ایجنسی کو ایک باقاعدہ خط بھی ارسال کیا، جس میں چھ رکنی سائبر کرائم ٹیم کے قیام کی درخواست کی گئی ہے۔ یہ ٹیم بورڈ دفاتر اور امتحانی مراکز پر کارروائی کے اختیارات رکھتی ہوگی۔

سائبر کرائم ٹیم کے ترجمان کے مطابق، امتحانات کے پہلے روز کسی بھی امتحانی مرکز سے پرچہ لیک ہونے کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم آئندہ اگر کوئی شکایت موصول ہوئی تو بورڈ انتظامیہ کی تحریری شکایت پر فوری کارروائی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ ان اقدامات کا مقصد امتحانی عمل کو شفاف، محفوظ اور بدعنوانی سے پاک بنانا ہے تاکہ طلبہ و طالبات کی تعلیمی ساکھ اور مستقبل کو نقصان نہ پہنچے۔

55 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!