بلدیہ رشید آباد نمبر 2 میں واقع فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔
چیف فائر آفیسر ہمایوں خان نے بتایا کہ فائر فائٹرز نے آگ پر قابو پالیا ہے۔ عمارت میں کولنگ کا عمل جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ فیکٹری کا گراؤنڈ فلور مکمل طور پر کلیئر کردیا گیا ہے۔ دوسرے اور تیسرے فلور پر دھواں بھرنے کے باعث مشکلات پیش آرہی ہیں۔
چیف فائر آفیسر کے مطابق آئندہ چند گھنٹوں میں عمارت کو مکمل طور پر کلیئر کردیا جائے گا۔